Font by Mehr Nastaliq Web

زہے قسمت ہوا وصلِ خدا پیر پرستی میں

غلام رسول نائبؔ

زہے قسمت ہوا وصلِ خدا پیر پرستی میں

غلام رسول نائبؔ

MORE BYغلام رسول نائبؔ

    زہے قسمت ہوا وصلِ خدا پیر پرستی میں

    وہی انسان کامل بن گیا پیر پرستی میں

    کوئی اللہ سے مانگو معین الدین کا صدقہ

    کبھی رد ہو نہیں سکتی دعا پیر پرستی میں

    اثر یہ ہے کہ قطب الدین فریدالدین نظام الدین

    ہر ایک ان میں سے خواجہ بن گئے پیر پرستی میں

    یہاں دنیا کی شاہی کیا بڑی عزت ہے مل جائے

    اگر مانگو تو مل جائے خدا پیر پرستی میں

    بڑی ہی دھوم ہے سید کی دیکھو تو اب چل کر

    سرِ بازار نایابؔ بِک گئے پیر پرستی میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے