Font by Mehr Nastaliq Web

ٹوٹ جائے نہ بھرم، مجھ پہ عنایت کرنا

غلام شبیر وارثی

ٹوٹ جائے نہ بھرم، مجھ پہ عنایت کرنا

غلام شبیر وارثی

MORE BYغلام شبیر وارثی

    ٹوٹ جائے نہ بھرم، مجھ پہ عنایت کرنا

    ہو نہ رسوائی کہیں میری حفاظت کرنا

    بس اسی واسطے میں ڈھونڈھ رہا ہوں تجھ کو

    میرا مقصد ہے فقط تیری زیارت کرنا

    اک نظر میں مجھے دیوانہ بنانے والے

    جیسے جی چاہے مرے دل پہ حکومت کرنا

    تیرے افعال پہ میں اپنی نظر کیوں ڈالوں

    ہے مرا کام فقط تجھ سے محبت کرنا

    رند ہی رند نظر آئیں جہاں پر ناصح

    اس جگہ سوچ سمجھے کر ہی نصیحت کرنا

    آج بے پردہ انہیں دیکھ کے یہ لگتا ہے

    چاہتے ہیں وہ بپا کوئی قیامت کرنا

    مذہب عشق نے شبیرؔ سکھایا ہے یہی

    دل جہاں کہہ دے اسی در پہ عبادت کرنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے