Font by Mehr Nastaliq Web

اے دل جمالِ یار کی طاقت یہی تو ہے

غلام شبیر وارثی

اے دل جمالِ یار کی طاقت یہی تو ہے

غلام شبیر وارثی

MORE BYغلام شبیر وارثی

    اے دل جمالِ یار کی طاقت یہی تو ہے

    جس نے اڑایا ہوش وہ صورت یہی تو ہے

    آنکھوں کو بھا گئی ہے جو صورت یہی تو ہے

    دل جس کو دے دیا ہے وہ مورت یہی تو ہے

    تیری ادا پہ خود کو مٹا کر ہوں مطمئن

    اس زندگی کی اصل میں قیمت یہی تو ہے

    ذرے کو آفتاب کا درجہ عطا کیا

    مرشد کی مجھ پہ خاص عنایت یہی تو ہے

    ان کے بغیر چل نہیں سکتے ہم اک قدم

    سب سے بڑی ہماری ضرورت یہی تو ہے

    ان کا کرم ہے مجھ پہ مگر بے رخی کے ساتھ

    میں جانتا ہوں یار کی عادت یہی تو ہے

    دیوانہ تیرا کہہ کے بلاتے ہیں سب مجھے

    میرے لیے جہان میں عزت یہی تو ہے

    شبیرؔ روئے یار نہ دیکھوں تو کیا کروں

    میری نماز میری عبادت یہی تو ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے