Font by Mehr Nastaliq Web

صنم مجھ پر تری چشمِ عنایت ہو تو ایسی ہو

غلام شبیر وارثی

صنم مجھ پر تری چشمِ عنایت ہو تو ایسی ہو

غلام شبیر وارثی

MORE BYغلام شبیر وارثی

    صنم مجھ پر تری چشمِ عنایت ہو تو ایسی ہو

    تجھے میں تُو مجھے دیکھے محبت ہو تو ایسی ہو

    نگاہوں کو مری یا رب رسائی دے تو ایسی دے

    تجھے دیکھا کروں ہر دم زِیارت ہو تو ایسی ہو

    ترا در میرا کعبہ ہے ترا در میرا قبلہ ہے

    ترے در سے نہ اٹھے سر عبادت ہو تو ایسی ہو

    بتاؤں کیا نگاہِ یار کے انداز کا عالم

    نظر سے جی اٹھیں مردے کرامت ہو تو ایسی ہو

    یہی آواز ہے دل کی وفا کا دیوتا تو ہے

    تجھے چاہوں تجھے پوجوں عقیدت ہو تو ایسی ہو

    ترے جیسا سخی بے شک نہیں ہے کوئی دنیا میں

    چھلکتا ہے مرا کاسہ سخاوت ہو تو ایسی ہو

    یہی اعلان کرتا ہے سرِ شبیرؔ نیزے پر

    کہ سجدے میں کٹے گردن شہادت ہو تو ایسی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے