کوئی ستم آشنا نہیں ہے
کوئی ستم آشنا نہیں ہے
اب جینے کا کچھ مزا نہیں ہے
بے لطف ہے اپنی زندگانی
اب ہم سے کوئی خفا نہیں ہے
ویرانی دل بیاں کروں کیا
اب درد کا بھی پتا نہیں ہے
قائم رہی ہے جفا پہ اپنی
تم سا کوئی با وفا نہیں ہے
شکوہ ہے جفاؤں کا تمہاری
تم سے تو کوئی گلا نہیں ہے
ہر قلب غم آشنا ہے لیکن
ہر غم، غم آشنا نہیں ہے
غم کی کوئی ابتدا نہیں تھی
غم کی کوئی انتہا نہیں ہے
امیدِ وفا پہ جینے والو!
امید وفا، وفا نہیں ہے
ملتے نہیں کیوں حفیظؔ سے آپ
ایسا بھی تو وہ برا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.