قریب اس پاک بستی کے حسیں ایک اور بستی ہے
قریب اس پاک بستی کے حسیں ایک اور بستی ہے
یہاں رنگیں نوائی ہے یہاں مستی ہی مستی ہے
محبت کی شریعت میں جوانی نام ہے اس کا
محبت زندگی ہے کیف و مستی کام ہے اس کا
یہاں کا ذرہ ذرہ حسن بن کر جگمگاتا ہے
محبت کی زباں میں اپنا افسانہ سناتا ہے
نگاہیں حسن کی اٹھ اٹھ کے اس کا دل لبھاتی ہیں
جھلک اٹھتا ہے سینہ آرزوئیں مسکراتی ہیں
نظام رنگِ و بو قائم ہے اس کے لالہ زاروں میں
مچلتی ہیں ہزاروں جنتیں اس کی بہاروں میں
یہاں جب دور چلتے ہیں شرابِ ارغوانی کے
فرشتے آکے بازو تھام لیتے ہیں جوانی کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.