برسوں اوجِ زندگی پُر زعمِ باطل میں رہے
برسوں اوجِ زندگی پُر زعمِ باطل میں رہے
غور سے دیکھا مگر جب پہلی منزل میں رہے
ہوگئے حیرت سراپا جب کہا دل میں رہے
وہ یہی سمجھا کئے ہم اپنی محفل میں رہے
اس کو معراجِ محبت اے دلِ ناداں سمجھ
آخری دم بھی اگر ہم چشمِ قاتل میں رہے
اللہ اللہ یہ سخاوت دل سمندر ہو گیا
اب تو کچھ حاجت نہیں بس تو مرے دل میں رہے
واہ ری مقبولیت خواہش انہیں باقی رہی
اور تھوڑی سی تڑپ اللہ بسمل میں رہے
اے مرے خورشید یہ ذرہ نوازی ہے تری
ورنہ حیرتؔ ہے ترا جلوہ مرے دل میں رہے
- کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 49)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.