ہر شے سے عیاں میں ہر اک شے میں نہاں ہوں
ہر شے سے عیاں میں ہر اک شے میں نہاں ہوں
مقصود ہوں کونین کا مطلوب جہاں ہوں
میں صورت محمل ہوں سرا پردۂ لیلیٰ
لیلیٰ ہوں مگر قیس کی صورت میں عیاں ہوں
رہتا ہوں دل و دیدۂ عشاق میں رو پوش
تارِ نظر شوق ہوں میں رشتۂ جاں ہوں
سنتے ہی ہر ایک شخص جو ہوتا ہے بے چین
کس عاشق بے تاب کی میں آہ و فغاں ہوں
توحید میں عین انانییت عاشق ہے
منصور انا گو کی طرح اپنا بیاں ہوں
سب جانتے ہیں جن و ملک ارض و فلک سے
اٹھا ہے نہ اٹھے گا میں وہ بار گراں ہوں
یہ ظاہر و باطن میں سبھی جلوہ ہے اپنا
پردے میں کبھی ہوں کبھی بے پردہ عیاں ہوں
میں درد کی صورت میں لوگوں کی زباں ہوں
پھر ہند سے جس وقت مدینہ کو رواں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.