خبرلےجلد مرے ساقی مجھےہےپیاس شدت سے
خبرلےجلد مرے ساقی مجھے ہے پیاس شدت سے
پڑا ہوں تشنہ لب بھٹی پہ تیری ایک مدت سے
ہمارے عمر کے سب گنہ دھل جائیں دم بھر میں
اگر مل جائے اک قطرہ تیرے دریائے رحمت سے
رکھا ہے باز وہ سر پر قدم اپنے نہیں اٹھتے
گناہوں سے دبا جاتا ہوں وحشت ہے قیامت سے
ہمارے قتل کرنے کا ارادہ ہے جو اب قاتل
نقاب رخ کو سرکا آشنا ہونے دے صورت سے
نہ ٹوٹے تار اشکوں کا میرے یارب قیامت تک
سنا ہےشست و شو ہوتی ہےدل کی خوب رقت سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.