خدائی کا جلوہ میں دیکھا کیا
خدائی کا جلوہ میں دیکھا کیا
جو تھا غیر اس کو میں دھویا کیا
فنا اور بقا کو میں پاتا تھا ہر دم
انا کہہ کے خود کو میں کھویا کیا
وصالِ خدا مجھ کو حاصل ہے ہر دم
نظر غیر آیا ڈبویا کیا
جہاں ایک ہو دوسرے کا دخل کیا
وہ جاگا تو میں آپ سویا کیا
نہ ٹوٹا کبھی تار نظروں کا اپنی
گہر من کا من میں پرویا کیا
نہ تھا دور زاہد تو غلطی سے رویا
عبث خوں میں دامن بھگویا کیا
یگانہ رہا دونوں عالم میں مرکزؔ
جو دیکھا وہ حسرت سے رویا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.