خودی میں خدا کو جو پائے ہوئے ہیں
خودی میں خدا کو جو پائے ہوئے ہیں
وہ یک دم خودی کو مٹائے ہوئے ہیں
ہوا جلوۂ ذاتِ اقدس کا تن سے
نہاں تھے عیاں ہو کے آئے ہوئے ہیں
وہی بود ہے کل شیی کا یعنی
ازل سے ہمیں خود پڑھائے ہوئےہیں
دوئی دیکھنے کو اگر چہ ہے ظاہر
وہ دیکھے دکھائے سکھائے ہوئے ہیں
ہیں مختار و مجبور ہر ہر صفت سے
ودیعت کیے ہیں چھپائے ہوئے ہیں
جو کچھ غیر آوے نظر میں تمہارے
اسی میں تو حضرت سمائے ہوئے ہیں
یقیں ہو گیا تم کو مرکزؔ خدا کا
وطن جو سبق کہ پڑھائے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.