Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو نظر کیا میں صفات میں ہوا مجھ پہ کب یہ عیاں نہیں

حکیم میر یٰسین علی

جو نظر کیا میں صفات میں ہوا مجھ پہ کب یہ عیاں نہیں

حکیم میر یٰسین علی

MORE BYحکیم میر یٰسین علی

    جو نظر کیا میں صفات میں ہوا مجھ پہ کب یہ عیاں نہیں

    مری ذات عین کی عین ہے وہاں دوسری کا نشاں نہیں

    وہی دو جہاں میں ہے مفتخر جسے عینیت کی ہوئی خبر

    وہی حکمراں ہے جہان میں وہاں کفر و دیں کا گماں نہیں

    رہے غیریت کے حجاب میں جو خدا نما سے نہیں ملے

    جو خدا کو ان سے طلب کیے رہی بات ان پہ نہاں نہیں

    جسے ہو ثبوت وجود کا وہی حق شناس ہے باخبر

    انہیں جملہ آوے خدا نظر وہ خدا کو دیکھے کہاں نہیں

    میں وطن میں آپ سفر کیا جو قدم کو اپنی نظر کیا

    ملا اپنا آپ پتہ مجھے جہاں غیریت کا بیاں نہیں

    میں تو ایک مرکزِؔ دہر ہوں جو خدا نما کے نشان سے

    جو بتاوں حق کا پتہ جسے رہے باقی اس کو گماں نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے