باہمی جب گفتگو ہونے لگی
باہمی جب گفتگو ہونے لگی
خیر و شر کی شست شو ہونے لگی
نام سے تیرے ہوا تجھ کو حجاب
ہر کسی کو آرزو ہونے لگی
جذب حب یار دکھلائی بہار
رنگ گل میں گل میں بو ہونے لگی
رو برو ہے آنکھ تا کوئی نہیں
آنکھ میں اعمیٰ کی خو ہونے لگی
افتخار حاصل وطن سے ہو گیا
آرزوئے خوبرو ہونے لگی
پردہ اٹھ جاوے تو ہے دیدارِ حق
شکل ان کی دو بدو ہونے لگی
یاد حق کرتے ہو مرکزؔ بھول کر
کچھ تمہیں بھی آرزو ہونے لگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.