ہوا آئینہ سے اظہار ان کا روئے زیبا ہے
ہوا آئینہ سے اظہار ان کا روئے زیبا ہے
بنا ممکن ہے واجب سے جو شنوا ہے وہ گویا ہے
وہی عاشق ہے اپنے حسن پر معشوق سمجھے ہو
وہ خود ہے ذات سے لیکن لیا بندہ کا پردہ ہے
سرشت آدم خاکی بنی ہے احسن التقویم
بہر صورت نمایاں ہے ہمارا ہم کو دھوکا ہے
خلا میں بھی گذرا ان کا ملا میں بھی ہے شان ان کی
ادھر قابض ادھر باسط عجب ہر طرح پیدا ہے
شرع بتلا رہی ہے رویتِ حق جس نے ہے دیکھا
کہ جس کا پیر ہے کامل اسی نے اس کو پایا ہے
نتیجہ ایک ہی پایا جو دیکھا جزوکل مرکزؔ
ہوا معلوم اور ثابت جو قطرہ ہے وہ دریا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.