مہ کنعاں کو حسن یار کا افسانہ سمجھا تھا
مہ کنعاں کو حسن یار کا افسانہ سمجھا تھا
در دنداں کو بسم اللہ کا دندا نہ سمجھا تھا
گرفتار بلائے زلف کو فرزانہ سمجھا تھا
جو غافل تھا محبت سے اسے دیوانہ سمجھا تھا
کہاں ہے جان جاں آباد آغوش تمنا کر
کہ بس جائے وہ بستی میں جسے ویرانہ سمجھا تھا
دم آخر عیاں ہوگی حقیقت دارِ فانی کی
کہ سچا تھا اسے جو خواب یا افسانہ سمجھا تھا
رموز معرفت کوئی سوا بے خود کے کیا جانے
حریمِ ناز کی باتیں مگر دیوانہ سمجھا تھا
جبیں فرسا رہا پیرِ مغاں کے آستانے پر
کہ میں کحل البصر خاکِ درِ میخانہ سمجھا تھا
لگا کر شمع سے لو جل گیا لیکن نہ کی اف تک
فنا ہونا رہ محبوب میں پروانہ سمجھا تھا
سلامتؔ کس لیے منت کشِ تاج شہاں ہوتا
جو کشکولِ گدائی افسرِ شاہانہ سمجھاتھا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 140)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.