یہ نیا معجزۂ حضرت عیسیٰ دیکھا
یہ نیا معجزۂ حضرت عیسیٰ دیکھا
مرگیا جس نے تجھے رشک مسیحا دیکھا
تو وہ گل ہے کہ تیرے نقش قدم کے آگے
تجھ سے سوبار چراغ یدِ بیضا دیکھا
ہم پہ دنیا میں فسوں کر نہ سکا کوئی مگر
جادوئے چشم پری زاد کو جلتا دیکھا
وہ حسیں تو ہے کہ یوسف نے زمانہ میں ترے
بارہا ہم نے سنا خوابِ زلیخا دیکھا
وہ سلامت رہیں جب جانے لگے میں نے کہا
دل کو چوری سے لئے جاتے ہو اچھا دیکھا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 141)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.