جنوں کو حسن ملا ناز دل ستاں کے لئے
جنوں کو حسن ملا ناز دل ستاں کے لئے
زباں بلبل نالاں بنی فغاں کے لئے
بنایا آنکھوں کو ہے جلوۂ عیاں کے لئے
جگر کو خلق کیا سوزش نہاں کے لئے
تمہارے عشق میں تاکید رازداری ہے
مقام قرب ہے مخصوص بے زباں کے لئے
مرے سخن پہ الاّ لیعبدون گواہ
عدم سے لائے ہیں سر ان کے آستاں کے لئے
کبھی نہ جانے دیا جلوہ گاہ جاناں تک
ہزار بار قدم میں نے پاسباں کے لئے
وصالِ یار کی ہے آرزو سلامتؔ کو
جناب شیخ دعا کرتے ہیں جناں کے لئے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 141)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.