میں بندہ ہوں خدا کا امتی محبوب رحمٰں کا
میں بندہ ہوں خدا کا امتی محبوب رحمٰں کا
ذلیل وخوار سگ ہوں بارگاہ شاہ جیلاں کا
فقیر کوچہ آل رسول و آل احمد ہوں
غلام کمتریں ہوں حضرت احمد رضا خاں کا
فریب ومکر سے شیطان کے یارب بچا لینا
مرے دل کو لگا رہتا ہے کھٹکا درد ایماں کا
جدھر دیکھوں ادھر اک جلوۂ وحدت نظر آئے
مراسینہ ہو گنجینہ الٰہی نور ایماں کا
شہادت دے رہا ہوں تیری شان بے نیازی کی
تماشا دیکھ لے جاکر کوئی شہرِ خموشاں کا
جو آنکھیں ہوں تو ہرشے میں ترا جلوہ نظر آئے
مثال وادی ایمن ہے ہر ذرہ بیاباں کا
ضعیف انسان پر انعام تیرے بے نہایت ہیں
ادا ہو شکر کس سے میرے مولا تیرے احساں کا
دعا ہے جب سوا نیزے پہ خورشید قیامت ہو
سلامتؔ میرے سر پر سایہ ہو شاہ رسولاں کا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 140)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.