Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جتنی مرضی ہو تم ستالو مجھے

حمید ویشالوی

جتنی مرضی ہو تم ستالو مجھے

حمید ویشالوی

MORE BYحمید ویشالوی

    جتنی مرضی ہو تم ستالو مجھے

    اپنا شیدا مگر بنالو مجھے

    میں تمہارا ہوں عاشقِ صادق

    اپنی محفل سے مت نکالو مجھے

    میں نہ چھوڑوں گا صبر کا دامن

    جس طرح چاہو آز مالو مجھے

    میں تھکا ہوں رہِ محبت کا

    سایۂ زلف میں بٹھا لو مجھے

    موج طوفاں میں ہے مری کشتی

    ناخدا بن کے تم بچا لو مجھے

    اب تو پردہ نہیں ہے دوئی کا

    اب تو آکر گلے لگا لو مجھے

    ملتجی تم سے ہے تمہارا حمیدؔ

    عشق کی راہ میں سنبھالو مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے