اے مطلقِ ذات صفاتِ خدا تُو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
اے مطلقِ ذات صفاتِ خدا تُو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
موجود نہیں جب تیرے سوا تو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
کچھ تیرے سوا موجود نہیں موجود کی کوئی حدود نہیں
قل جاء الحقُ کس نے کہا تو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
احدیت کا کوئی طوف نہیں صمدیت میں کوئی جوف نہیں
ہے احدُ صمدُ لیس سوا تو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
توئی اول ہے توئی آخر ہے توئی باطن ہے، توئی ظاہر ہے
پھر غیر کہاں اور کون سوا تو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
ہر آن توئی ہر شان توئی ہر قسم جسم میں جان توئی
تجھ بحرِ حُسن میں حسین کُجا تو کیا نہ ہوا میں کون ہوا
غزل
ہے نہیں مجھ میں میری ہستی سرِ مُولااَنَا
ہے یہ نقشہ ذات کا مظہر فقط اِلا اَنَا
کیا خدا فرما چکا ہے اب نہیں فرما رہا
ہر کجا انی انا اللہ لا الہ الا اَنَا
بُوالعجب ہے اے تعجب ہم ہوئے وہ مٹ گیا
جب کہ دیکھا آپ کو تب ہم کہاں ہیں ما سوا
اے ہمہ واجب تعالیٰ صورتِ امکان میں
ممتنع موجود کب ہے ذات ہے جلوہ نما
بحرِ حسنِ لا یزالی ہر حسیں میں بس رہا
جامِ مے صافی کا ساقی گر کرے جس کو عطا
- کتاب : مناجات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.