وہ چلے جھٹک کے دامن مری آرزو مٹا کے
دلچسپ معلومات
فلم :- ہمراہی (۱۹۶۳)۔ موسیقی :- شنکر جے کشن۔
وہ چلے جھٹک کے دامن مری آرزو مٹا کے
مرا دل وہ لے گیے ہیں مجھے راہ میں بٹھا کے
کوئی ان سے اتنا کہہ دے میں انہیں کا ہو چکا ہوں
انہیں کیا ملے گا آخر مجھے اس طرح جلا کے
نہ بجھے گئی بادلوں سے نہ بجھے گی آنسوؤں سے
مرے دل کی دھڑکنوں میں گیے آگ جو لگا کے
یہ قدم بہک رہے ہیں مجھے دو کوئی سہارا
وہ نظر نظر سے مجھ کو گیے جانے کیا پلا کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.