نہ تنہا میں ہی دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کا
نہ تنہا میں ہی دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کا
جہاں میں شور ہے اے شوخ تیری دل ربائی کا
جبین مہر و مہ میں کیا سبب اتنی صفائی کا
انہیں بھی شغل ہے کیا تیرے در پر جبہہ سائی کا
لہو کی ندیاں ایام فرقت میں بہاتا ہوں
خیال آتا ہے جب مجھ کو تیرے دست حنائی کا
وفا کی ہو کسی کو تجھ سے کیا امید او ظالم
کہ اک عالم ہے کشتہ تیری طرز بے وفائی کا
یہی رہ رہ کے آتا ہے ہمارے دل میں اے عاجزؔ
حسینوں کے دروں پر کیجئے پیشہ گدائی کا
- کتاب : دیوان عاجزؔ مسمیٰ بہ فیض روح القدس (Pg. 46)
- Author : ابراہیم عاجز
- مطبع : نامی پریس، لکھنؤ (1934)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.