کیا کہوں دلربا کون ہے
کیا کہوں دلربا کون ہے
آپ ہیں آپ سا کون ہے
بے وفا تو ہمیں ہیں حضور
آپ سا با وفا کون ہے
خود اسے تھا یقینِ شکست
آئینہ توڑتا کون ہے
اب لہو اپنا کام آچکا
اب ہمیں پوچھتا کون ہے
ہے وفا میں برائی اگر
پھر تو مجھ سے برا کون ہے
دوستی میں بڑے آپ ہیں
دشمنی میں بڑا کون ہے
کچھ تو ہے عشق کی موج میں
ورنہ یوں ڈوبتا کون ہے
جانتے تو سبھی ہیں اسے
اس کو پہچانتا کون ہے
کھوئے کھوئے ہو اقبالؔ کیوں
آج تم سے ملا کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.