جب تک غم سے چور نہیں تھا
جب تک غم سے چور نہیں تھا
میں اتنا مشہور نہیں تھا
آپ ہی نے نزدیک نہ جانا
آپ سے میں تو دور نہیں تھا
بھولنے والے تجھ کو بھلا نا
دل کو یہ منظور نہیں تھا
دیتا اپنی شان کے لائق
مالک تھا مجبور نہیں تھا
ہاتھ بڑھا کر تھام ہی لیتے
دامن میرا دور نہیں تھا
چمکے خواب ان آنکھوں میں بھی
آنکھیں جن میں نور نہیں تھا
لاکھ سفر میں تھا میں پھر بھی
اپنے گھر سے دور نہیں تھا
جب تک زور تلاطم میں تھا
ساحل اتنی دور نہیں تھا
آپ جمیلؔ اور دار و رسن تک
کیا کوئی منصور نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.