کوک کوئل کی جب سنی ہوگی
کوک کوئل کی جب سنی ہوگی
دل میں اک ہوک سی اٹھی ہوگی
میں جلوں چاہے جس جگہ بھی جلوں
اس کے کمرے میں روشنی ہوگی
میری دستک پہ گھر کی تنہائی
بڑھ کے دروازہ کھولتی ہوگی
ہونٹ اس نے توسی لئے ہوں گے
میری تصویر بولتی ہوگی
دشمنی لاکے جس جگہ چھوڑے
اک قدم بڑھئے دوستی ہوگی
زندگی کی تلاش میں میں ہوں
زندگی مجھ کو ڈھونڈتی ہوگی
ان کے حصہ میں سارے مئے خانے
میرے حصے میں تشنگی ہوگی
نام سن کر جمیلؔ کا بولے
اس کی حالت بہت بری ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.