بول جو میٹھے بول رہا ہوں
بول جو میٹھے بول رہا ہوں
منہ میں مصری گھول رہا ہوں
سچی باتیں بول رہا ہوں
وقت کی گرہیں کھول رہا ہوں
چاہو تو سولی پہ چڑھا دو
دانستہ سچ بول رہا ہوں
دور نہیں ہیں چاند ستارے
اڑنے کو پر تول رہا ہوں
جب سے ان سے آنکھ لڑی ہے
مستی میں ہوں ڈول رہا ہوں
تیری یاد کی کھڑی کے پٹ
دھیرے دھیرے کھول رہاہوں
میں بھی ہوں سودائی دیکھو
اپنے لئے غم مول رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.