قلقل مینا سے مئے کا شور میخانے میں تھا
قلقل مینا سے مئے کا شور میخانے میں تھا
جذبۂ پیر مغاں کا رنگ پیمانے میں تھا
آمد و رفت نفس کے مخمصے میں پڑ گئے
فائدہ کچھ تھا نہ آنے میں کچھ جانے میں تھا
پردۂ حائل بنا آ کر خیال غیر کیوں
یہ دل محو تماشا اک پری خانے میں تھا
شیوۂ تمکین و پاس وضع کے جویا رہے
وہ یگانے میں نظر آیا نہ بیگانے میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.