Sufinama

ہے میسر دم بہ دم دیدارِ یار آئینے کو

جوشش عظیم آبادی

ہے میسر دم بہ دم دیدارِ یار آئینے کو

جوشش عظیم آبادی

MORE BYجوشش عظیم آبادی

    ہے میسر دم بہ دم دیدارِ یار آئینے کو

    جی میں آتا ہے کروں میں سنگ سار آئینے کو

    اپنی صورت پر نہ عاشق آپ ہو جائے کہیں

    بے طرح وہ دیکھتا ہے بار بار آئینے کو

    خاکساری ہے جلائے خاطر روشن دلاں

    جس طرح سے صاف کرتا ہے غبار آئینے کو

    کون سی خوبی تھی اس میں یار غیر از سادگی

    عکس نے تیرے دیار نگِ بہار آئینے کو

    ننگ آرائش سے تجھ کو کیوں نہ ہوئے سادہ رو

    زیب دیتا ہے کوئی نقش و نگار آئینے کو

    بوالہوس کا ہو گیا منہ زرد خوفِ جان سے

    جس گھڑی وہ ترک نکلا سج کے چار آئینے کو

    ذکر کیا اس سے ہم آغوشی کا جوششؔ جو کبھی

    عکس سے اپنے وہ دیکھے ہم کنار آئینے کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے