کیا فائدہ جو شکوۂ ایام کیجیے
کیا فائدہ جو شکوۂ ایام کیجیے
راضی رضا پہ رہیے اور آرام کیجیے
اپنی تو جاں بری نظر آتی نہیں مگر
اس جنگِ جو سے صلح کا پیغام کیجیے
اے نامہ بر جو لائے ہمیں تو جواب خط
یہ نقدِ جاں ابھی تجھے انعام کیجیے
نہ تم سے ہم ملے نہ کبھی ہم سخن ہوئے
بے فائدہ کسی کو نہ بدنام کیجیے
جوششؔ رہا نہ دہر میں کچھ لطف زندگی
چلنے کا یاں سے اپنے سر انجام کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.