Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب تک اس میں غمِ دنیا ہے یہ دل شاد نہ ہو

جوشش عظیم آبادی

جب تک اس میں غمِ دنیا ہے یہ دل شاد نہ ہو

جوشش عظیم آبادی

MORE BYجوشش عظیم آبادی

    جب تک اس میں غمِ دنیا ہے یہ دل شاد نہ ہو

    چور جس گھر میں ہو وہ گھر کبھی آباد نہ ہو

    کور وہ چشم نہ ہو جس کو تصور تیرا

    مردہ وہ دل کہ سدا جس میں تری یاد نہ ہو

    معرفت تجھ ہی سے وابستہ ہے اے جذبۂ عشق

    ہم کہیں کے نہ رہیں گر تری امداد نہ ہو

    گلشنِ دہر میں سر سبز نہ ہوئے ہرگز

    سرد کی طرح یہ دل جب تئیں آزاد نہ ہو

    برہمن اس کو نہ سن وجد میں آجائے گا

    نالۂ دل ہے یہ ناقوس کی فریاد نہ ہو

    جان تک اس کی ہوا خواہی میں دوں اے جوششؔ

    پر یہی ڈر ہے کہ محنت مری برباد نہ ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے