دل پھرا ہم سے یارِ جانی کا
دل پھرا ہم سے یارِ جانی کا
کیا رہا لطف زندگانی کا
جس جگہ بیٹھے اٹھ نہیں سکتے
زور عالم ہے ناتوانی کا
آپ ہوتے ہیں کیوں خفا ہم پر
کون خواہاں ہے مہربانی کا
دیکھتا ہی نہیں کسی کی طرف
کیا غرور اس کو ہے جوانی کا
آہ مت پوچھو سرگزشت مری
سننا مشکل ہے اس کہانی کا
مور کے گھر تلک تو اے جوششؔ
شور ہے اپنی ناتوانی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.