گر پڑے برہمن کی اس پہ نگاہ
گر پڑے برہمن کی اس پہ نگاہ
کہ اٹھے لا الہ الا اللہ
ضعف نے دل میں کی یہاں تک راہ
بیٹھتے اٹھتے ہے زباں پر آہ
یار تیرے قدم پہ جی دینا
آرزو مرگ تک رہے واللہ
کل پسِ پشت تھا رقیب کے یار
جیسے خورشید زیر ابر سیاہ
موسمِ گل ہو اور توبۂ مئے
مجھ سے یہ گماں معاذاللہ
تو کبھی تیغ کھینچے گر واللہ
سرجھکا کر کہیں گے بسم اللہ
فوجِ طفلاں و سنگ و جوش جنوںؔ
دیکھ تو آکے سیر ہے واللہ
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 33)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.