کعبہ و کلیسا میں وہ کہتے ہیں کیا ہے سب سجدوں کی جا ہے
کعبہ و کلیسا میں وہ کہتے ہیں کیا ہے سب سجدوں کی جا ہے
ان کو تو مرے درد بھرے دل میں مزا ہے یاں رہنا روا ہے
جب ان سے بیاں کیجیے تکلیف جدائی اللہ رے صفائی
فرماتے ہیں یہ دل کے لگانے کی سزا ہے چاہت کا مزا ہے
رسم قفس و قید سے واقف نہیں اصلاً صیاد سکھانا
یہ طائر دل تازہ گرفتار بلا ہے نازوں کا پلا ہے
پر کالۂ آتش ہے مری آہ شرر بار پھونکا مرا گھر بار
میرا نہ مری خرمن ہستی کا پتا ہے بس نام خدا ہے
بیدمؔ وہاں خط کی نہ پیامی کی رسائی کیوں کر ہو سنائی
بیکار ہیں نالے یہ عبث آہ و بکا ہے اب ہونا ہی کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.