میں دم کو جو ذاتِ خدا جانتا ہوں
میں دم کو جو ذاتِ خدا جانتا ہوں
تو آدم کو نامِ خدا جانتا ہوں
خدا کس کو جانوں کہوں کس کو بندہ
میں ذات و صفت ایک سا جانتا ہوں
میں کچھ ایسا کھویا ہوا ہوں خودی میں
نہ خود کو نہ یادِ خدا جانتا ہوں
کھلے نحن اقرب کے اسرار جس دم
ہوا آشنائے صدا جانتا ہوں
کچھ ایسا مجھے خود پرستی نے گھیرا
میں مذہب و ملت کو کیا جانتا ہوں
ہے دیدارِ حق اس کو جو خود سے گذرا
اسے فخر کا راستہ جانتا ہوں
ہوّیت سے کثرت میں ہے آنا جانا
نہ کشفیؔ میں اس کے سوا جانتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.