مجھ سے عاصی کو ملنا جنت کا
مجھ سے عاصی کو ملنا جنت کا
واقعی ہے مقام حیرت کا
ہم غریبوں کی زندگی کیا ہے
ایک مجموعہ ہے مصیبت کا
خاک میں تو ملا چکے مجھ کو
کیا نشاں بھی نہ رہے تربت کا
اک تماشا ہے خانۂ دل بھی
رات دن ہے ہجوم حسرت کا
مجھ سے مجرم کی اور بخشائش
کچھ ٹھکانہ ہے اس کی رحمت کا
سننے والا بھی اب نہیں ہے کششؔ
جانے دو ذکر اگلی صحبت کا
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 73)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.