Sufinama

کثرت حسن میں بھی عالم تنہائی ہے

ذہین شاہ تاجی

کثرت حسن میں بھی عالم تنہائی ہے

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    کثرت حسن میں بھی عالم تنہائی ہے

    سیکڑوں جلوے ہیں ہر جلوے میں یکتائی ہے

    بے حجابی نگۂ شوق کی رسوائی ہے

    جب حجابات میں بھی چشم تماشائی ہے

    اے جنوں کون سا عالم ہے یہ اللہ اللہ

    عشق مغرور ہے اور حسن تمنائی ہے

    شرط ہے واقف آداب تماشہ ہونا

    ورنہ ہر جلوہ یہاں جلوۂ سینائی ہے

    صیقل سجدہ سے آئینہ ہے سنگ در یار

    اپنی صورت نظر اس آئینے میں آئی ہے

    قصۂ سرمد و منصور کا حاصل ہے یہی

    کہ خطا عشق میں خاموشی و گویائی ہے

    اے ذہینؔ اب نہ وہ سوزش نہ تپش ہے نہ خلش

    دل افسردہ چراغ شب تنہائی ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    کپتان رضوان

    کپتان رضوان

    مأخذ :
    • کتاب : آیات جمال (Pg. 425)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے