میرے افسانے کا یوں آغاز ہونا چاہیے
میرے افسانے کا یوں آغاز ہونا چاہیے
ایک اک نقطہ سے شرح راز ہونا چاہیے
میرا سر ہو اور سنگِ آستانِ یار ہو
اس طرح شغلِ نیاز و ناز ہونا چاہیے
ہم قفس بھی لے اڑیں گے جانب گلشن خلیلؔ
بازوؤں میں طاقتِ پرواز ہونا چاہیے
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 528)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.