Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے شوخ عبث تو خواہاں ہے دلِ شیدا کے پھنس جانے کو

خلیل صفی پوری

اے شوخ عبث تو خواہاں ہے دلِ شیدا کے پھنس جانے کو

خلیل صفی پوری

MORE BYخلیل صفی پوری

    اے شوخ عبث تو خواہاں ہے دلِ شیدا کے پھنس جانے کو

    کافی ہے تری زلفِ دوتا عاشق کے دل الجھانے کو

    جو کعبہ و دیر نہ پہچانے اور اپنا غیر نہیں جانے

    سمجھاتا ہے ناصح پھر کیوں تو ایسے اب دیوانے کو

    راحت سے نہیں کچھ کام ہمیں اور غم کا کھٹکا کچھ بھی نہیں

    عاشق تو برابر جانے ہیں اس جینے اور مر جانے کو

    پھسلاتا ہے زاہد ہم کو کیوں جنت کی ہر نعمت سے

    ہم سب سے بہتر جانے ہیں اس خونِ جگر کے کھانے کو

    اپنا تو خلیلؔ اسلام یہی کچھ اور کسی سے کام نہیں

    ہم حق کا ملنا جانے ہیں شہ خادم کے مل جانے کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے