اے شوخ عبث تو خواہاں ہے دل شیدا کے پھنس جانے کو
اے شوخ عبث تو خواہاں ہے دل شیدا کے پھنس جانے کو
کافی ہے تری زلف دوتا عاشق کے دل الجھانے کو
جو کعبہ و دیر نہ پہچانے اور اپنا غیر نہیں جانے
سمجھاتا ہے ناصح پھر کیوں تو ایسے اب دیوانے کو
راحت سے نہیں کچھ کام ہمیں اور غم کا کھٹکا کچھ بھی نہیں
عاشق تو برابر جانے ہیں اس جینے اور مر جانے کو
پھسلاتا ہے زاہد ہم کو کیوں جنت کی ہر نعمت سے
ہم سب سے بہتر جانے ہیں اس خون جگر کے کھانے کو
اپنا تو خلیلؔ اسلام یہی کچھ اور کسی سے کام نہیں
ہم حق کا ملنا جانے ہیں شہ خادم کے مل جانے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.