Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گردش میں تخیل کا اثر دیکھ رہے ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

گردش میں تخیل کا اثر دیکھ رہے ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    گردش میں تخیل کا اثر دیکھ رہے ہیں

    منزل کو بھی ہم رنگ سفر دیکھ رہے ہیں

    اللہ کا گھر یا ترا در دیکھ رہے ہیں

    سجدے میں پڑے سیکڑوں سر دیکھ رہے ہیں

    کھلتی ہی نہیں آنکھ جو ان کی شب خلوت

    کیا خواب میں وہ غیر کا گھر دیکھ رہے ہیں

    اف آخری دیدار بھی میت کا ہے کیا چیز

    گودیکھ نہیں سکتے مگر دیکھ رہے ہیں

    معلوم ہے ہم کو کہ نہ آئیں گے وہ ہرگز

    ہم پھر بھی مگر جانب ِدر دیکھ رہے ہیں

    وہ سامنے نظروں کے ہیں اے حضرت مجذوبؔ

    اور آپ ادھر اور ادھر دیکھ رہے ہیں

    کیا محفل عشاق میں ہے صدر کی حاجت

    مجذوبؔ کو سب اہل نظر دیکھ رہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Gufta-e-Majzoob (Pg. 145)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے