Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اگر منظور ہے پینا مئے وحدت کے ساغر کا

خواجہ الہی بخش معروف

اگر منظور ہے پینا مئے وحدت کے ساغر کا

خواجہ الہی بخش معروف

MORE BYخواجہ الہی بخش معروف

    اگر منظور ہے پینا مئے وحدت کے ساغر کا

    لیا کر نام ہر دم حضرت ساقیٔ کوثر کا

    تری مئے کی تمنا میں بنا دل ورنہ اے ساقی

    جسے کہتے ہیں شیشہ وہ بھی ایک ٹکڑا ہے پتھر کا

    کبھی گر خاک تیرے نقشِ پاک کی دل سے وہ ملتا

    تو شکلِ آئینہ دل صاف ہو جاتا سکندر کا

    تری دوری سے ہم جس آتشِ سوزاں میں جلتے ہیں

    جو دیکھے دور سے تو آب ہو زہرہ سمندر کا

    علم کا اس کے اے معروفؔ سر پر میرے سایہ ہے

    نہیں ہے ایک ذرہ غم مجھے خورشیدِ محشر کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے