Font by Mehr Nastaliq Web

دیکھ آئینہ مت دیدۂ تر ہی تو ہے آخر

خواجہ الہی بخش معروف

دیکھ آئینہ مت دیدۂ تر ہی تو ہے آخر

خواجہ الہی بخش معروف

دیکھ آئینہ مت دیدۂ تر ہی تو ہے آخر

ڈر ہے نہ کرے کام نظر ہی تو ہے آخر

دل اس کو نہ دینا تھا بجا کہتے ہو ناصح

یہ چوک بھی جاتا ہے بشر ہی تو ہے آخر

مژگاں پہ میں اب دیکھوں ہوں لخت جگر اپنے

کب تک یہ ثمر لائے شجر ہی تو ہے آخر

گھبراؤ نہ یارو مری اس آہ و فغاں سے

انصاف کرو زخم جگر ہی تو ہے آخر

ہر چند کے ایک دم میں پہنچتے ہیں عدم کو

سب جان چھپاتے ہیں سفر ہی تو ہے آخر

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے