Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عاشقِ صادق ہوں میں تنہا بٹھا کر دیکھ لو

خواجہ الہی بخش معروف

عاشقِ صادق ہوں میں تنہا بٹھا کر دیکھ لو

خواجہ الہی بخش معروف

MORE BYخواجہ الہی بخش معروف

    عاشقِ صادق ہوں میں تنہا بٹھا کر دیکھ لو

    گر نہیں باور تو اچھا آزما کر دیکھ لو

    یہ اگر کچھ سوچتے ہو اس کے تیور اور ہیں

    دیدۂ و دانستہ پھر آنکھیں لڑا کر دیکھ لو

    گر مزاجِ شوخ کا میرے تمہیں ہے کچھ خیال

    تو ہنسی کی بات اب مجھ کو سنا کر دیکھ لو

    گر ہے اندیشہ کہ لپٹے گا تو بہرِ امتحاں

    خوب سا اپنے گلے کو پھر لگا کر دیکھ لو

    یہ اگر ڈر ہو نشہ پی کر کہیں لائے نہ فعل

    تو ابھی تم ساتھ اپنے مے پلا کر دیکھ لو

    دل میں بوسہ کی طرف سے گر ہو دھچکا آپ کے

    تو تو اچھی بات منہ سے منہ ملا کر دیکھ لو

    خوف ہاتھا پائی کا گر ہو تو میرے روبرو

    دست وپا میں اپنے تم مہندی لگا کر دیکھ لو

    گرچہ ہے معروفؔ میری پاکبازی دہرمیں

    سب طرح تم دل سے لیکن شک مٹا کر دیکھ لو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے