جمع میں افرادِ عالم ایک ہیں
جمع میں افرادِ عالم ایک ہیں
گل کے سب اوراق برہم ایک ہیں
ہووے کب وحدت میں کثرت سے خلل
جسم و جاں گو دو ہیں باہم ایک ہیں
نوع انساں کی بزرگی سے ٹک ایک
حضرت جبریل محرم ایک ہیں
دال ہے اس پر ہی قرآں کا نزول
بات کی فہمید میں ہم ایک ہیں
متفق آپس میں ہیں اہل شہود
دردؔ آنکھیں دیکھ باہم ایک ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.