منصور میں نہیں جو کروں دار کی ہوس
منصور میں نہیں جو کروں دار کی ہوس
رکھتا ہوں دل میں یار کے دیدار کی ہوس
خلدِ بریں میں حور و ملائک ملیں تو کیا
چھوٹے نہ دل سے کوچۂ دلدار کی ہوس
دیر و حرم سے دل کو یہ سیری ہے اب مرے
رکھتا نہیں ہوں سبحۂ و زنار کی ہوس
ہرگز نہ ہوش میں کبھی افشائے راز ہو
خود رفتگی میں ہوتی ہے اظہار کی ہوس
آوارگانِ عشق کو دردِ فراق میں
ہوتی نہیں ہے کوچۂ و بازار کی ہوس
دل کو ہوس ہے خاکِ درِ میکدہ کی یوں
بلبل کو جس طرح سے ہے گلزار کی ہوس
مسکیںؔ ہوس ہے دل کو جو سودا کہیں ملے
سودا کو جس طرح ہے خریدار کی ہوس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.