اسے تم جہاں میں کدھر ڈھونڈھتے ہو
اسے تم جہاں میں کدھر ڈھونڈھتے ہو
وہی ہے ادھر تم جدھر ڈھونڈھتے ہو
مکاں لامکاں ہے نشاں بے نشاں ہے
بھلا اس کا کیا گھر و در ڈھونڈھتے ہو
کسی کی طرح ہے نہ کچھ شکل رکھتا
ملے گا تمھیں کیا اگر ڈھونڈھتے ہو
ذرا عرش و کرسی و لوح و قلم کو
کرو تم یہاں گر نظر ڈھونڈھتے ہو
نہیں کچھ بھی ارض و سما میں کہیں ہے
ہے دھوکا جو تم گھر بہ گھر ڈھونڈھتے ہو
کرو دل میں گر تم ذرا غور اپنے
تو ہو تم جسے در بدر ڈھونڈھتے ہو
ملے تم سے مسکیںؔ جو پھر تم تو کیا ہم
ادھر ڈھونڈھتے ہو ادھر ڈھونڈھتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.