Font by Mehr Nastaliq Web

ہے جان مری ہر دم قربان محبت پر

خواجہ شایان حسن

ہے جان مری ہر دم قربان محبت پر

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    ہے جان مری ہر دم قربان محبت پر

    لائے تھے ہمیں پہلے ایمان محبت پر

    یہ دل کی عقیدت ہے یہ شوق کی دولت ہے

    کرتا ہوں سدا میں ہی احسان محبت پر

    بس ایک تمنا ہے بس ایک ہی حسرت ہے

    سب کچھ ہو فدا میرا سلطان محبت پر

    میں جان بھی دے دوں تو نقصان نہیں دل کا

    چلتی ہیں مری سانسیں ہر آن محبت پر

    ہو جائے خبر تجھ کو کیا چیز محبت ہے

    ہے جان لٹانا بھی آسان محبت پر

    یہ عشق و محبت تو جنت کی ضمانت ہے

    ہو جاؤ ذرا تم بھی قربان محبت پر

    دیدارِ محبت بھی معراجِ محبت ہے

    سن لیجیے عاشق کا فرمان محبت پر

    دل تھام کے سنتے ہیں الفت کے جہاں والے

    کہتا ہے غزل جب بھی شایانؔ محبت پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے