کس سَوتن سنگ پیت لگائی کس سوتن کے دُوار گئے
کس سوتن سنگ پیت لگائی کس سوتن کے دوار گئے
تکتے تکتے راہ تمہاری نین ہمارے ہار گئے
نین ملائے تھے تو رکھتے لاج بھی نین ملانے کی
آنکھ چرا کر کیوں برہن کے تیر کلیجے مار گئے
ڈوب گیا ہر ایک کنارہ برہا کے اندھیارے میں
بیچ بھنور کے چھوڑ کے نیا تم کت کھیون ہار گئے
پلکوں پر جل دیپ جلا کر نین بچھے ہیں راہوں میں
آ جاؤ پردیسی بالم تم جیتے ہم ہار گئے
مانگ مری سیندور کو ترسے نیناں ترسیں کاجل کو
روٹھ کے مجھ سے ساتھ تمہارے سارے ہار سنگار گئے
کس کی پیت کے جال میں پھنس کر ہمری سدھ بسرائی ہے
روتی چھوڑ کے برہن کو تم کون سے دیس سدھار گئے
- کتاب : ادبی دنیا (Pg. 6)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.