اعجاز نما عشق بت مہر لقا ہو
اعجاز نما عشق بت مہر لقا ہو
داغ دل عاشق یدِ بیضا سے سوا ہو
شوریدہ سری میں سر گیسوئے رسا ہو
دیوانے کو لازم ہے کہ زنجیر بپا ہو
کب خندۂ گل گریہ بلبل کی صدا ہو
کب دیکھئے گلشن میں یہ تاثیر ہوا ہو
نالہ جو کروں شور قیامت سے سوا ہو
عالم تہِ وبالا ہو خدا جانے کہ کیا ہو
آباد یہ میکش رہیں ساقی کا بھلا ہو
پھر قللِ مینا کی بلند آج صدا ہو
پھر زخم مرے دل کا کہیں آج ہرا ہو
قاتل دم شمشیر دم باد صباہو
اے جان جو ہے وعدہ وصل آج وفا ہو
کس کو ہے خبر کل کی خدا جانے کہ کیا ہو
مدّت سے جواب خطِ جاناں نہیں آیا
کیا جانئے کچھ غیر کا نقشہ نہ جما ہو
کس کس کو مری طرح کیا عشق میں برباد
اس الفتِ کافر کا بھی البتہ بھلا ہو
کیوں صبح سے پھر آج بھی آشفتہ سری ہے
لائی نہ صبا کوچۂ گیسو کی ہوا ہو
اتنا نہ ستم ڈھایئے انجام برا ہے
یوں جان کسی کی جو نکل جائے کیا ہو
جب ہم نہ سزاوار ہوئے لطف وکرم کے
پھر کس کو بھلا آپ سے امید وفا ہو
لازم نہیں یوں غیر سے تفریح کی باتیں
بڑھ جائے ہنسی میں جو کوئی بات تو کیا ہو
ہم وصل سے باز آئے جو ہے آپ کو انکار
بوسے کے جو اقرار تھے فرمائیے کیا ہو
بستر پہ مری جان بچھایا نہ کرو پھول
نازک ہو رگ گل کہیں چبھ جائے تو کیا ہو
کہتی تھی حدی خواں سے یہی نجد میں لیلیٰ
دیکھو پس ناقہ نہ کوئی آبلہ پاہو
صیّاد یہ کیا طرفہ ہے انصاف چمن میں
گل چیں کا ستم گل پہ ہو بلبل کی سزا ہو
انداز سے باہرہیں قدم دیکھ کے چلئے
ٹھوکر سے مری جان قیامت نہ بیا پو
اے شوق سمجھ کر رہ الفت میں اٹھے پاؤں
یہ راہ وہ ہے خضر کو بھی لغزش پا ہو
لا ڈھونڈ کے مضمون نئے غیب سے کوئی
پیدا تو نئی بات کوئی فکر رسا ہو
تھا خط کے سوا اور بھی پیغام زبانی
ڈر ہے کہ نہ کچھ حال رقیبوں نے سنا ہو
قاصد جو وہ مجھ زار کو پوچھے تو یہ کہنا
مہمان تھا دم بھر رہا ہو نہ رہا ہو
الفتؔ جو وہ بت ہوگیا ہے غیر کا مانو
جانے دو اسے تم بھی کسی اور کو چاہو
- کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 88)
- Author : فصیح الدین بلخی
- مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.