Font by Mehr Nastaliq Web

جہاں دیکھا تیرے ابروئے خم گیر کا عالم

لالہ جوالہ ناتھ

جہاں دیکھا تیرے ابروئے خم گیر کا عالم

لالہ جوالہ ناتھ

MORE BYلالہ جوالہ ناتھ

    جہاں دیکھا ترے ابروئے خم گیر کا عالم

    غرقابِ عدم ہو گیا شمشیر کا عالم

    نقاشِ قضا دیکھ رہا نقش بدیوار

    اللہ رے ظالم تری تصویر کا عالم

    منشیِ فلک نے بھی قلم توڑ کر پھینکا

    دیکھا تری اس خط کی جو تحریر کا عالم

    وہ کون تھا یا رب سرِ بازار کہ جس نے

    تصویر دکھا کر کیا تصویر کا عالم

    ہے ہاتھ میں اس شوخ کی دل سعدؔ کا دیکھو

    کیا شیر کے پنجہ میں ہے نخچیر کا عالم

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ آثار الشعرائے ہنود (Pg. 74)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے